نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جسٹس (ر) سید ارشد حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیخی بنیادوں پر حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین نے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں دسویں یوم والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عظیم ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کو سلام پیش کرتے ہیں، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم ہیرو کے نام سے منسوب کیڈٹ کالج میں موجود ہوں۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین نے کہا کہ زندگی میں نوجوانوں کو جو موقع ملا ہے ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے، کوشش ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی اپنی عمر بڑھانا چاہتا ہو تو وہ صلہ رحمی سے پیش آئے، زندگی میں سکون اسلامی تعلیمات میں ہے، والدین اور اساتزہ طلباء کے تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، والدین اور اساتزہ کا احسان ناقابل تلافی ہے۔
سید ارشد حسین کا کہنا تھا کہ اتفاق و اتحاد سے عملی اور مثالی معاشرہ قیام پزیر ہوسکتا ہے، اللہ کی رضا کے لئے اچھا کریں گے اور اچھا سوچیں گے، اپنے معاشرے کو سدھارنے کے لئے ہر فرد عزم کرے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیخی بنیادوں پر حل کریں گے،بیروز گار نوجوان جو ڈپریشن کا شکار ہیں، مختلف ملکوں میں نوجوانوں کو روزگار کا موقع مہیا کیا جائے گا۔
