Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کا یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر میں چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز

بھارتی فورسز نے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر میں تلاشی اور چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ سے قبل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں سمیت گھروں پر چھاپوں کاسلسلہ تیز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تمام تر صورت حال نے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جب کہ بھارتی فورسز سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں لوگوں کو شدید ہراساں کیا جارہا ہے، علاقہ مکین کہتے ہیں کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمیشہ سے ان کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس اہلکار اور فوجی انہیں شدید سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے کھڑا رکھتے ہیں اور زبردستی گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ 2024 میں کہا ہے کہ بھارت نے 2023 میں بھی مقبوضہ کشمیر میں اظہاررائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور دیگر بنیادی حقوق پر پابندیاں جاری رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version