Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی ارکان ہمارے ٹکٹ لے کر گھوم رہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے، اختر ڈار

تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان ہمارے ٹکٹ لے کر گھوم رہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اختر ڈار نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں ہیں کہ پی ٹی آئی ممبران ہماری پارٹی کے ٹکٹ لیکرجا رہے ہیں، پی ٹی آئی ارکان ہمارے ٹکٹ لیکر گھوم رہے ہیں، کسی اور جماعت کا رکن کسی اور کے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

اختر ڈار نے کہا کہ مجھے تشویش ہے کہ انہیں کہاں سے ٹکٹ ملے، الیکشن کمیشن کی ہدایات میں ہر چیز واضح ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کر رہے ہیں، آر اوز کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ کی فہرست دیں گے، تمام امیدواروں کے ساتھ میری تصاویر بھی ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version