Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شمال مغربی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

نائب صدر فرانسیا مارکیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ علاقے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مجھے اس سانحے میں 33 افراد کی ہلاکت پر انتہائی افسوس ہے جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ 23 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں