Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصلے سے مایوسی ہوئی، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی وکلاء

پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء نے کہا ہے کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دیگر پارٹی وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کریں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے میں 14 بندوں کا ذکر ہوا ہے، یہ پارٹی کے ممبرز ہیں، یہ بات غلط ہے کہ یہ 14 افراد پی ٹی آئی کے ممبر نہیں۔

دوسری جانب علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، ہماری جماعت کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا گیا، پی ٹی آئی 8 فروری کے الیکشن لڑے گی، پی ٹی آئی امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بلا چھین لیا، تاریخ ہی اب اس فیصلے پر فیصلہ کریگی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version