Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور: نجی ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پشاور میں جی ٹی روڈ پر نجی ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب واقع نجی ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 8 منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ لگی تھی۔

فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں، 2 واٹر باؤزر اور 2 ایمبولینسز نے اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں موجود ہے جس کو ختم کرنے کیلئے ہیوی مشینری سنارکل ( 110 فٹ لمبائی) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version