خیبرپختونخوا: پاک فوج عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے سردی کی آمد کے ساتھ باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔
ان فری میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف نے سات ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں۔
کئی مریضوں کو علاج کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بھی تشخیص کے لئے مدد فراہم کی گئی، ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف نے عوام کو موسمی بیماریوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔
