Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا خوفناک منظر ریکارڈ

آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والا لاوا ماہی گیروں کی بستی تک جا پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئس لینڈ کے ٹاؤن گرنداوک میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا ماہی گیروں کی بستی تک جا پہنچا اور گھروں کو آگ لگ گئی۔

آتش فشاں سے لاوے کے اخراج کے بعد قریبی علاقوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ نزدیکی قصبے سے چار ہزار افراد کو مکمل انخلاء کے بعد مشہور سیاحتی مقام بلیو لگون کو بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی مرکزی سڑک لاوے کے باعث منقطع ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز قوم سے خطاب میں آئس لینڈ کے صدر گڈنی جوہانسن نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ’’یہ وقت ایک ساتھ کھڑا ہونے کا ہے اور ان لوگوں کا خاص خیال رکھیں جو اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’امید ہے صورت حال بہتر ہوجائے گی لیکن کچھ بھی ہوسکتا ہے‘‘۔

آئس لینڈ میٹرولوجیکل آفس کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پر رکاوٹیں ٹوٹنے کے باعث لاوا شہر تک پہنچ گیا جس نے کئی گھروں اور عمارتوں کو آگ لگادی‘‘۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما علاقے میں اس سے قبل آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ 18 دسمبر 2023 کو بھی پیش آچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version