Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے سری لنکن ہائی کمشنر رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انکی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عصر حاضر کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوران ملاقات نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات گذشتہ سات دہائیوں سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔

اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version