Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت نے افغانستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

بھارت نے افغانستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 

اندور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے۔ بھارت نے یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی شاندار اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔

بھارتی اسپنر اکشر پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان بیٹنگ

افغان ٹیم کی جانب سے گل بدین نائب نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز 14 اور ابراہیم زدران 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر بیٹرز میں گل بدین نائب 57، عظمت اللہ عمر زئی 2، نجیب اللہ زدران 23 جبکہ باقی بیٹرز میں کریم جنت 20 اور مجیب الرحمٰن نے ایک رنز بنایا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، روی بشنوئی اور اکشر پٹیل نے 2،2 جبکہ شیوم دوبے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارتی ٹیم کی جانب سے یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما صفر، ویرات کوہلی 29، جتش شرما صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شووم دوبے 63 اور رنکو سنگھ 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 2 جبکہ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 17 جنوری کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version