Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے سندھ سیکریٹریٹ میں سول بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نیب میں بہت سی اصلاحات لا رہے ہیں، نیب میں مقدمات ہونے پر تعمیری منصوبے نہیں رکنے چاہیے، انکوائری کے دوران کسی بھی افسر کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مقصد مہذب انداز میں بدعنوانی کے مسئلے کا خاتمہ ہے نا کہ کسی کو ڈرانا، افسران کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ  نیب آپ کو تنگ نہیں کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کھل کرملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں، نیب میں مقدمات ہونے پر تعمیری منصوبے نہیں رکنے چاہیے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے مزید کہا کہ افسران کھلی کچہری منعقد کر کے عوام کے مسائل حل کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version