Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی کا باپ بھی کے پی کا وزیر اعلیٰ بننے سےنہیں روک سکتا، پرویز خٹک

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی کے پی کا وزیر اعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، یہ غریبوں کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکل میں ہمارا واسطہ ایک پاگل سے تھا، وہ کہتا تھا کہ ترقیاتی کاموں سے کوئی ووٹ نہیں دیتا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ایک لیڈر نے مجھے بھی دھوکا دیا۔

پرویز خٹک نے کہا خیبر پختونخوا میں میری بہترین حکومت کے باعث مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی، بانی پی ٹی آئی حکومت میں خیبر پختونخوا میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی، پی ٹی آئی حکومت میں باہر سے ڈالر نہیں آئے، نیا نظام لانا ہو گا، سسٹم میں تبدیلی لانا ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version