Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے یوکرین کی امداد کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے جنگ زدہ علاقے نے یوکرین کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے عالمی برادری سے امداد کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے 2024 میں یوکرین کے لیے انسانی امداد کے طور پر 4.2 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ زدہ علاقوں میں 8.5 ملین افراد اور 2.3 ملین پناہ گزینوں تک امداد پہنچانے کے لئے فنڈز چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے آج عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی برادریوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے فنڈز فراہم کریں کیونکہ روس کے حملے سے شروع ہونے والی جنگ اپنی دوسری سالگرہ کے قریب ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ ‘لاکھوں بچے جنگ کے فرنٹ لائن پر رہنے والی برادریوں میں رہ رہے ہیں جو خوف زدہ، صدمے اور اپنی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔’

سربراہ مارٹن گریفتھس صرف یہی حقیقت ہمیں یوکرین میں مزید انسانی امداد لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر مجبور کرے گی۔

سربراہ مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں کو بار بار متاثر کیا جا رہا ہے، جیسا کہ پانی، گیس اور بجلی کے نظام ہیں۔

فنڈنگ کی اپیل کے ایک حصے کے طور پر او سی ایچ اے نے اس سال انسانی امداد کی اشد ضرورت والے 8.5 ملین افراد کی مدد کے لئے 3.1 بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ یوکرین کے 2.3 ملین پناہ گزینوں اور ان کی میزبان برادریوں کی مدد کے لیے 1.1 ارب ڈالر کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں