سعودی عرب کی حکومت نے سعودی شہری کو سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہری کو سونے کی 16 سلاخیں مملکت سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے فنانشل فراڈ یونٹ نے بتایا کہ اس شخص کو سعودی عرب کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوٹ کیس میں 24 قیراط سونے کی سلاخوں کے ساتھ پکڑا گیا، جہاں وہ روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی نے آج خبر دی ہے کہ سونا ضبط کر لیا گیا ہے اور اس شخص کی سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ وہ سعودی معیشت کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں میں اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔




















