Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور ساتھ لیکر چلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے یہ اقدام ضروری ہے، پابندی کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہو گا، سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز اسلحہ صرف ڈیوٹی والی جگہ پر رکھیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کے افراد گاڑیوں پر اسلحے کی نمائش نہیں کر سکیں گے، ضرورت کے مطابق اسلحہ گاڑی کے اندر رکھا جا سکتا ہے۔

حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کی درخواست پر پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version