Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی اسکولوں، گھروں اور اسپتالوں پر شدید بمباری، 132 فلسطینی شہید

صیہونی اسرائیلی فوج کی جانب سے اسکولوں، گھروں اور اسپتالوں پر شدید بمباری کے نتیجے میں 132 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری تاحال جاری ہے جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 132 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی اسرائیلی فوج نے اسکولوں، گھروں اور اسپتالوں پر شدید بمباری کی ہے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 5 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 60 ہزار 317 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے زندگی جہنم بنا دی گئی ہے، یہاں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ہر وقت منڈلاتے خطرات کا خوف الفاظ میں بیان کرنے سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے صحت مراکز پر 300 سے زائد حملے کیے گئے اور تاحال امداد کی رسائی کیلئے مشکلات درپیش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version