رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو فتح پی ٹی آئی کی ہوگی، پی ٹی آئی کے عہدیدار اورکارکن اختلافات میں نہ پڑیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو فتح پی ٹی آئی کی ہوگی۔ کل رات 9 بجے تمام لسٹیں فائنل کرلیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ شیخ رشید سے الیکشن کے حوالے سے اتحاد نہیں ہوا تھا، ہمارا لیڈر جیل میں ہے ہمیں اس کے مقصد کو دیکھنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اورکارکن اختلافات میں نہ پڑیں، آج کسی بھی وقت مشاورت مکمل ہوجائےگی، شیر افضل مروت ہمارا ہے، ہمارے ساتھ رہے گا۔
