Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹی کے خواہش مند جلاد باپ نے تیسرے نومولود بیٹے کو قتل کردیا

بھارت میں بیٹی کی خواہش رکھنے والے ایک جلاد باپ نے اپنے نومولود بیٹے کو قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں بیٹی کے نہ ہونے پر سنگ دل باپ نے نومولود بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس نے واقعے کے تفصیلات بتائی کہ انیل یوکی نامی شخص کے پہلے بھی دو بیٹے ہیں اور وہ بیٹی کا خواہش مند تھا، اسے تیسری اولاد بیٹی کے ہونے کی امید تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت انیل نے نشہ کیا ہوا تھا، اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو مارا پیٹا، اس نے 12 دن کے نومولود کو بیوی سے چھینا اور اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کے گلے پر نشانات بھی موجود تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے انیل کو گرفتار کرلیا اور نومولود کی لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش انیل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹی کی خواہش تھی لیکن تیسری بار بھی بیٹا پیدا ہوا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version