ویانا کے پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے پارلیمنٹ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ پر دستخط کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی۔
علاوہ ازیں پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے شعبے میں سنگِ میل اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے درپیش چیلنجز اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران اجلاس فلسطین کے حامی اسرائیلی یہودی کارکن نے اسرائیلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ یہودی کارکن نے نعرے لگائے ’’نسل کشی بند کرو اور اب جنگ بندی کرو‘‘۔
اس موقع پر کارکنوں نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جب کہ گیلری سے کتابچے بھی پھینکے جب کہ گیلری کے اوپر بینرز بھی آویزاں کیے جن پر جنگ بندی یا نسل کشی کے خلاف یہودیوں کے مطالبات درج تھے۔




















