Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیدرآباد؛ سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ اسلحہ سمیت گرفتار

حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا کارندہ اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم ارباب بھیل کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر کاررواٸی میں کی گٸی۔

ملزم کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے اور دہشتگرد ملزم قوم پرست تنظیموں کے احتجاج میں شامل رہا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے دہشتگردوں کی فنڈنگ کیلئے رکھی پچاس ہزار کی رقم، رسید بکیں، ایس آر اے کا آئی ڈی کارڈ، تیس بور پسٹل اور آٹھ گولیاں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version