Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر نواز شریف کی کارکردگی ملک سے مائنس کر دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی کارکردگی ملک سے مائنس کر دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مشکل وقت میں وکلا برادری ساتھ نہ دیتی تو آج ہم آپ کے سامنے کھڑے نہ ہوتے، ہم نے گزشتہ پانچ سال سینہ تان کر مقابلہ کیا، جنہوں نے 15 سال کراچی میں حکومت کی وہاں کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں، کیا آپ نے کراچی کے مسائل حل کر دیے ہیں جو لاہور کا رخ کر لیا ہے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں لوگ مشکلات کھڑی کرتے رہے، اگر نواز شریف کی کارکردگی ملک سے مائنس کر دیں تو پیچھے کیا بچتا ہے، نواز شریف اسکی بیٹی اسکے بھائی نے قربانی دی جیلیں بھگتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ہم پر قرض ہے ووٹ کے زریعے 8 فروری کو ہم اس قرض کو اتاریں گے، ہم 9 مئی والے نہیں ہیں ہم 28 مئی والے ہیں، ہم نے نواز شریف کو وزیراعظم بنانا ہے، یہ الیکشن نہیں ملک کی بقا کی جنگ ہے آنے والی نسلوں کی جنگ ہے، گلی گلی جائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ ہمارا لیڈر بھی شیر ہے ہمارا نشان بھی شیر ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version