Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات تبدیل کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات تبدیل کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہو گیا ہے، اگر انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن اس بار گزشتہ بار سے ایک تہائی زیادہ بیلٹ پیپرز چھاپ رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز چھپائی کے لیے زیادہ مہلت نہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اگر ہائیکورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل کئے گئے تو الیکشن کمیشن کے لئے وقت پر انتظامات مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق فی الحال تمام ڈی آر اوز کو انتخابی نشانات تبدیل کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version