پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کا التواء ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کا التواء ملک کے نقصان دہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی کمزوریاں ہمارے حصے میں ڈال رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرویز میں آرہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں برتری حاصل کر رہی ہے، اور موجودہ سروے بتا رہے ہیں کہ نواز شریف لیڈ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ نواز شریف کریں، اور پارلیمنٹ میں موجود گروپ سے بھی شراکت ہو سکتی ہے، اور نواز شریف مجھے جو ذمہ داری دیں گے وہ میں ادا کروں گا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اگر ملک دیوالیہ ہو جاتا تو ہمارا نام لینے والا کوئی نہ ہوتا۔
شہباز شریف کے مطابق ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست کو داؤ پر لگایا اور ہمیں اس کا کوئی ملال نہیں ہے، آج پی پی ہم پرمہنگائی کا الزام لگا رہی ہے حالانکہ ہم سب اتحاد کا حصہ تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے بھائی بلاول نے اسمبلی میں جو کہا ان کی مہربانی ہے۔
نوازشریف سیاستدان نہیں اسٹیٹس مین ہیں، نوازشریف پرجھوٹے مقدمات کوعدالتوں نے ختم کیا۔
ہماری خواہش تھی نہ ہے کہ الیکشن میں بلا نہ ہو، پی ٹی آئی عدالتوں میں ثبوت دینے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہماری خواہش تھی بلے کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی چلاتے، لیکن 9 مئی غداری مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پابند سلاسل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ عدل و انصاف کا معاملہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی پابند سلاسل ہیں، کاش 9 مئی کے واقعات نہ ہوئے ہوتے، جمہوریت چھوڑیں آمریت بھی غداری برداشت نہیں کرسکتی.
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سادہ اکثریت ملک کی ضرورت ہے تاکہ کام کیے جا سکیں۔
