عراق نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کرلیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عراق نے ایران سے اپنے سفیر ناصر عبدالمحسن کو فوری طور پر بغیر کوئی وجہ بتائے واپس بلالیا۔
دوسری جانب عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سفیر کو صرف مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عراق کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے عراق میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور امریکی قونصل خانے کے نزدیک میزائل حملے کیے ہیں۔
ایرانی حملے کی امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا کا کوئی نقصان تو نہیں ہوا لیکن ایران تنہا ہوجانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ایران کی جانب سے عراق میں قائم موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملے پر اسرائیل نے فوری طور پر کسی تبصرے سے گریز کیا تھا۔




















