Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا حکم

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سماعت کے دوران بڑا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کلاشنکوف کلچرکو ختم کرنا ہوگا۔

ملک بھرمیں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کرلی۔ 

عدالت نے سیکریٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈوکیٹ جنرلزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامہ کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کردی۔ 

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران انھوں نے کہا کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائسنس تک کا نہیں پوچھا، مالک خود اقرارجرم کررہا ہے دو کلاشنکوف، دو کالا کوف اور ایک پسٹل سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مجھے بھی آفرکی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائسنس لیں، منشیات اورکلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کردیا، اس طرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے درخواست گزارسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آیا، آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہیں تو کیوں نہ ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے؟ ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں۔ اسکول اور بازار جاؤ تو لوگ کلاشنکوف لیکر کھڑے نظرآتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اس لیے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈرایا جائے اور اپنا اثر رسوخ دکھا سکیں،  اسلام آباد میں کلاشنکوف لیکر گھروں کے باہرگارڈ کھڑے ہیں، کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لیکر جاتے ہیں پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی، کیسے پتہ ہوگا کلاشنکوف والے دہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے۔ 

چوری شدہ اسلحے کے لائسنس بارے انکوائری میں نہ پوچھنے پرچیف جسٹس نے کے پی پولیس پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  بغیرلائسنس اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں۔ 

سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی۔ 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version