Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس آدھے کھائے ہوئے سینڈوچ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سوشل میڈیا پر آئے دن ایسی خبریں گردش کرتی ہیں جسے دیکھ کر آپ حیران ہوجاتے ہیں ایسی ایک پوسٹ فیس بک پر شیئر کی گئی جس میں ایک آدھے کھائے ہوئے سینڈوچ کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا جس کی قیمت 1.3 ملین امریکی ڈالر ہے اور ہر کوئی سوچ رہا ہے کہ اس میں ایسی کونسی خاص بات ہے اور کیوں اس آدھے کھائے ہوئے سینڈوچ کو بیچا جارہا ہے۔

جام پریس کے مطابق، اس نام کے مزیدار سینڈویچ کو گزشتہ روز  انگلینڈ کے لیسٹر سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک پوسٹ میں اس سینڈوچ میں کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

یہ سیندوچ جس کی بریڈ کو گرل کیا گیا ہے اور اس کے اندر جو فلنگ ہے اس میں پنیر اور گوشت شامل ہے جبکہ اسے بہت کرسپی یعنی کرکرا کہ کر فروخت کے لیے پیش کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہےاسے خریدنے والا مکمل کھا نہیں سکا اس لیے اس کی قیمت لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس پلیٹ فارم پر کوئی عجیب و غریب کھانا نمودار ہوا ہو بلکہ اس سے پہلے بھی بہت ساری اس قسم کی پوسٹ دیکھی جاچکی ہے اور ان کا مقصد محض سوشل میڈیا پر مشہور ہونا اور توجہ حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version