Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 16 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز  فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 16 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن میں کھیلے گئےپاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فن ایلن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے  16 چھکوں اور 5 چوکوں  کی مدد سے 137 رنز  بنائے۔

انہوں نے 16 چھکے لگاکر نہ صرف افغانستان کے حضرت اللہ زازئی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 16 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈکورے اینڈرسن اور کولن منرو کے پاس تھا جنہوں نے 10،10 چھکے لگائے تھے۔

فن ایلن نے اپنی 137 رنز کی اننگ میں 116 رنز باؤنڈریز کی مدد سے اسکور کیے جو نیوزی لینڈ کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب زیادہ رنز ہیں۔

اس سے قبل برینڈن میک کلم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 116 رنز کی اننگ میں 96 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنائے تھے۔

فن ایلن کے 137 رنز کسی بھی نیوزی لینڈ بلے باز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔انہوں نے برینڈن میک کلم کے 123 رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version