عام انتخابات کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ختم ہوگیا۔
اجلاس میں وفاق، وزارت داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے پولیس کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس تھا۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئے۔ اجلاس کی تفصیلات الیکشن کمیشن بتائے گا۔
آئی جی پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرسیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 92 ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔ پنجاب میں انتخابات کے لیے امن و امان حالات سازگار ہیں۔ پنجاب میں انتخابات کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار سیکیورٹی اہلکار مامورکیے ہیں۔
