Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں ،جان اچکزئی

جان اچکزئی نے کہا ہےکہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر جگہ دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کیلئےحکومت اور سیکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں، ایران کی پاکستانی خودمختاری کےخلاف کارروائی تعلقات کونقصان پہنچاتی ہے۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خصوصا بلوچستان میں دشمن قوتیں بیرونی مداخلت کی کوشش کررہی ہیں، دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے خطرہ ہے ، ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں۔

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا دینے والوں کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے ، اسلام آباد میں شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version