Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یو اے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض مؤخر کر دیا

متحدہ عرب امارات نے (یو اے ای) نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔

یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے صدر یو اے ای کو قرض رول اوور کیلئے خط لکھا تھا

یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا، دو ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version