الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں 10 لاکھ 63 ہزار 44 ووٹر، اٹک کے 2 حلقوں میں 13 لاکھ 25 ہزار 431، مری کے ایک حلقے میں 7 لاکھ 16 ہزار 648، راولپنڈی کے 6 حلقوں میں 39 لاکھ 13 ہزار 82، چکوال کے ایک حلقے میں 5 لاکھ 91 ہزار 507 جبکہ تلہ گنگ کے ایک حلقے میں 6 لاکھ 5 ہزار 547 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
ای سی پی کے مطابق جہلم کے 2 حلقوں میں 10 لاکھ 49 ہزار 59، گجرات کے 4 حلقوں میں 21 لاکھ 81 ہزار 724، وزیر آباد کے ایک حلقے میں 6 لاکھ 28 ہزار 505، حافظ آباد کے 2 حلقوں میں 8 لاکھ 3 ہزار867، منڈی بہاؤالدین کے 2 حلقوں میں 12 لاکھ 8 ہزار 71، سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 27 لاکھ 69 ہزار 981، بہاولپور کے 5 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 4 ہزار 278 ہے۔
اس کے علاوہ لاہور کے قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 67 لاکھ 65 ہزار 89، ملتان کے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں رجسٹرڈووٹرزکی تعداد 30 لاکھ 41 ہزار 729 جبکہ فیصل آباد کےاین اے کے 10 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 43 ہزار 473 ہے۔
