Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز آغاز سے قبل ہی اہم کھلاڑی سے محروم

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ اسپن آل راؤنڈر راشد خان  پی ایس ایل کے نویں  ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان کمر کی انجری کے باعث لیگ کے سے دستبردار ہوئے ہیں۔

راشد خان  لاہور قلندرز کی جانب سے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کمر کی سرجری کروانے والے  راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔

بگ بیش لیگ میں انہیں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version