Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے جو کیا اس کا جواب دینا ضروری تھا، خواجہ آصف

سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران نے جو کیا اس کا جواب دینا ضروری تھا۔ جواب نہ دینا غیرمناسب ہوتا۔

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئررہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ اب جب کہ یہ جواب دے دیا گیا، ایران کو پیغام چلا گیا ہے، میرا خیال ہے کہ اس مسئلے پر دوسرے ڈپلومیٹک چینل استعمال کرنے چاہییں ان کی بڑی ویلیو ہے۔ ہمیں اس میں بگاڑ نہیں پیدا کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایران بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں۔ ایران میں موجود بلوچستان میں بھی علیحدگی پسندوں کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ پاکستان اورایران کو ان کے علاقوں میں موجود دہشت گردی کی تنظیمیں کام کررہی ہیں ان کے لیے جوائنٹ اسٹریٹرجی اپنانی چاہیے۔

انھوں نے بول نیوز سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ختم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو سوچنا چاہیے کیوں کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آپریشن مرگ برسرمچار پرایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے کرارا جواب دے دیا ہے۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے آج صبح ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف پاکستان نے کارروائی کی، انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ مرگ بر سرمچار آپریشن انتہائی مربوط اور فوجی حملہ تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی مصروفیات میں مستقل طور پر پاکستانی نژاد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جو خود کو ایران کے اندر غیر منظم جگہوں پر سرمچار کہتے ہیں۔

پاکستان نے ان دہشت گردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ متعدد دستاویزات بھی شیئر کیں۔

خبرکی مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version