جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دوران عدت نکاح کیس کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہوئی کورٹ کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کو بھجوا دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوائی۔ اس نوعیت کا کیس پہلے ہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی عدالت میں ہے۔
عدالت نے گزشتہ روز بشری بی بی کی درخواست بھی چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 25 نومبر سے ٹرائل کورٹ غیر قانونی طور پر کاروائی چلا رہی ہے، استدعا ہے کہ گیارہ دسمبراور9 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کلعدم قرار دیا جائے۔
