معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی توڑنے پر قومی ٹیم مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ نے اسٹرائیک ریٹ کا بہانہ بنایا لیکن اب جب نئے کھلاڑیوں کو مواقع دیے گئے، حالانکہ وہ لیگ کرکٹ میں کارکردگی دکھاکر آتے ہیں لیکن انٹرنیشنل میچ کا پریشر بلکل الگ ہوتا ہے۔
معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم مینجمنٹ نے اس جوڑی کو توڑا جس سے پوری دنیا گھبرائی ہوئی تھی اور اس کے بدلے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، جن پر نہ صرف دباؤ ہوتا ہے بلکہ پوری دنیا کی نظریں ان پر ہوتی ہیں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزمائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے لییکن یہ سوال اب بھی موجود ہے، بابراعظم اور رضوان کی جوڑی توڑنے سے کیا فائدہ ہوا؟
