شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم غریبوں کو شمسی توانائی پیدا کرکے تین سو یونٹ مفت بجلی دیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا دور ہے نئے تقاضے ہیں،کام صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بے نظیر شہید کا لاڈلا ہی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے معاملات طے ہیں بند کمروں میں ملاقاتیں کررہے تھے، آپ کے سامنے وہ پارٹی کھڑی ہے جس کے گھر جنازے گئے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے مزید کہا کہ ہم غریبوں کو شمسی توانائی پیدا کرکے تین سو یونٹ مفت بجلی دیں گے جبکہ سڑکیں بھی بنے گی لیکن ہم پہلے صحت پر توجہ دیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز شہلا رضا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8فروری کواہل پنجاب کا امتحان ہے، 35 برسوں سے پنجاب پر حکمران جماعت سے لاہور میں مقا بلہ ہے،کسی اور لیڈر نے کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کی،ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بلاول بھٹو لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
