Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کا یوم جمہوریہ؛ مقبوضہ کشمیری میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پوسٹر چسپاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پوسٹر چسپاں ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کے لیے پوسٹر چسپاں ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ستونوں، کھمبوں اور دیواروں پر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں تاکہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری تسلط کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں کی جانب سے یہ پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جب کہ ان جماعتوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات کو ایک ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔

پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ اس کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے۔

پوسٹروں میں کشمیریوں سے شہداء کی برسیوں کے موقع پر ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی بھی اپیل کی گئی ہے جب کہ ان پوسٹروں کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں