Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ملاقات

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ہونے والی ملاقات میں طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹوں سے فیصلہ کریں گے، عوام 8 فروری کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، پاکستان کےعوام ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوام ماضی میں جھانکیں گے اور مستقبل کا نقشہ کھینچیں گے، مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، میری نظر میں یہ انتخابات پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی محنت سے پاکستان ترقی کی طرف تیزی سے گامزن تھا، نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی تھی، 2018 کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کےسامنے ہے، نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان میں معاشی بحران نہ ہوتا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک سازش ہوئی، ہر چیز تہہ و بالا ہوگئی اور مہنگائی کا طوفان آیا، نفرتوں کو ختم اور قوم کومتحد کرکے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا، اللہ نے نوازشریف کو موقع دیا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version