Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا امیر ترین خاندان جس کے پاس سب کچھ بھی بے حساب ہے

آج ہم آپ کو دنیا کے ایک ایسے امیر ترین خاندان کے بارے میں بتائیں گے جن کے پاس سب کچھ بھی بے حساب ہے۔

ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق دنیا کا امیر ترین خاندان دبئی کا النہیان شاہی خاندان ہے جس کی دولت کا اندازہ لگانے کے لیے عام کیلکولیٹر کے بجائے کمپیوٹر کی مدد لینا پڑے گی۔

النہیان شاہی خاندان کے پاس دنیا کے تیل کے ذخائر کا تقریبا چھ فیصد حصہ ہے، مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب اور گلوکارہ ریحانہ کے بیوٹی برانڈ فینٹی اور ایلون مسک کے اسپیس ایکس میں اس خاندان کے حصص ہیں۔

ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی کا النہیان شاہی خاندان جس کے پاس 12 ہزار کروڑ سے زائد روپے کا صدارتی محل ہے جس کا سائز تین پینٹاگون کے سائز جتنا ہے۔

The richest family in the world owns a presidential palace that is thrice the size of the Pentagon

اس خاندان کی ملکیت میں آٹھ نجی جیٹ طیارے اور ایک مقبول فٹ بال کلب ہے جو خود دنیا کا امیر ترین فٹ بال کلب ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان، جنہیں ان کے نام ایم بی زیڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس امیر ترین خاندان کے سربراہ ہیں اور ان کے 18 بھائی اور 11 بہنیں ہیں۔ اماراتی شاہی خاندان کے نو بچے اور اٹھارہ پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

700 Cars, ₹4,000 Crore Palace, 8 Jets: Inside the Lavish Lifestyle of the World's  Richest

ابوظہبی کے حکمران کے چھوٹے بھائی شیخ حماد بن حمدان النہیان کے پاس 700 سے زائد گاڑیاں ہیں جن میں دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی کے ساتھ ساتھ پانچ بگٹی ویرونز، ایک لیمبورگینی ریونٹن، ایک مرسڈیز بینز سی ایل کے جی ٹی آر، ایک فراری 599 ایکس ایکس اور ایک میک لارن ایم سی 12 شامل ہیں۔

یہ خاندان ابوظہبی کے قصر الوطن صدارتی محل میں رہتا ہے، جو متحدہ عرب امارات میں اس طرح کے متعدد محلات میں سے سب سے بڑا ہے۔ تقریبا 94 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس بڑے گنبد والے محل میں ساڑھے تین لاکھ کرسٹل سے بنا فانوس ہے اور اس میں قیمتی تاریخی نوادرات رکھے گئے ہیں۔

THIS World's Richest Family Owns 700 Cars, ₹4,000 Crore Palace

صدر کے بھائی تہنون بن زید النہیان خاندان کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کمپنی کے سربراہ ہیں جس کی مالیت میں گزشتہ پانچ سالوں میں تقریبا 28 ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت کمپنی کی مالیت 235 ارب ڈالر ہے اور یہ زراعت، توانائی، تفریح اور سمندری کاروبار کی مالک ہے اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے۔

700 Cars, ₹ 4,000 Crore Palace, 8 Jets, football club: World's Richest  Family Owns - YouTube

متحدہ عرب امارات کے علاوہ دبئی شاہی خاندان پیرس اور لندن سمیت دنیا بھر میں لگژری جائیدادوں کا مالک ہے۔ خاندان کے سابق سربراہ کو برطانیہ کے انتہائی پوش علاقوں میں ان کی ملکیت کی وسیع اقسام کی وجہ سے “لندن کا زمیندار” کا لقب دیا گیا تھا۔

2015 میں نیویارکر کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی کے شاہی خاندان کے اثاثے برطانوی شاہی خاندان کے مساوی تھے۔

2008 میں ایم بی زیڈ کے ابوظہبی یونائیٹڈ گروپ نے برطانیہ کی فٹ بال ٹیم مانچسٹر سٹی کو 6300 کروڑ سے زائد روپے میں خریدا تھا۔ کمپنی سٹی فٹ بال گروپ کے 81 فیصد کی مالک ہے جو مانچسٹر سٹی، ممبئی سٹی، میلبورن سٹی اور نیو یارک سٹی فٹ بال کلب بھی چلاتی ہے۔

متعلقہ خبریں