Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین: اسکول ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

چین میں ایک اسکول  کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وسطی چین میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ حکام  کا کہنا ہے کہ آگ جمعہ کی رات ہینان صوبے کے نانیانگ شہر کے قریب یانشنپو گاؤں میں واقع ینگ کی اسکول کے ہاسٹل  میں لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر تیزی سے قابو پالیا اور اسکول کے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا۔

چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version