Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی میں شدید برفباری کے بعد بلیک آئس کا امکان

جرمنی میں شدید برفباری کے بعد بلیک آئس کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوگی جب کہ ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بلیک آئس کا بھی امکان ہے۔

جرمن محکمہ موسمیات (ڈی ڈبلیو ڈی) نے متنبہ کیا ہے کہ جرمنی کے کچھ حصوں میں شدید برفباری کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت اور ہوائی ٹریفک متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بلیک آئس کا شدید امکان ہے جب کہ مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے۔

اسی طرح زابغوکن ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہوائی اڈے پر آج تمام فلائٹ آپریشنز معطل رہیں گے۔

برلن کے ‘بر’ ائیرپورٹ کی ایک ترجمان کے مطابق فرینکفرٹ آنے اور جانے والی بیس پروازیں اور میونخ آنے جانے والی دس پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں