پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا۔ قومی ٹٰم نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے ابتدائی چاروں میچوں میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی تاہم قومی ٹیم آخری میچ میں جیت کے ساتھ وائٹ واش سے بچ گیا۔
پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹٰ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 135 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اوپنر حسیب اللہ اپنے پہلے میچ میں پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے سوتھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان رہے جنہوں نے 38 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان 33، صاحبزادہ فرحان 19 اور بابر اعظم صرف 13 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری ، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 22 گیندوں پر 26 رنز اور اوپنر فن ایلن 19 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹم سیفرٹ 19 اور ول ینگ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ رچن رویندرا اور مارک چیمپمن صرف ایک ایک رن ہی بناسکے۔
قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد نے اپنے اسپیل میں 24 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور کپتان شاہین آفریدی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمان خان اور اسامہ میر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
