Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معین خان کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں معین خان بھی شامل ہو گئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان سے ایک حکومتی شخصیت نے رابطہ کرکے انہیں اسلام آباد طلب کیا ہے اور ممکنہ طور پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور رکن گوررنگ بورڈ نامزد کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین کے انتخاب کیلیے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے گذ شتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی ارسال کردیا ہے۔

سابق چیئرمین کے استعفیٰ کے بعد نئے چیئرمین کے لیے کئی نام سامنے آگئے ہیں جن میں ایک نام سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا ہے جن کو فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گورننگ بورڈ کے رکن مصطفیٰ رمدے برقرار ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، عارف سعید اور احمد نواز سکھیرے کے نام بھی زیرِ گردش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version