کسٹم کے حکام نے ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ ڈیزل قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے اسلام آباد آنے والا اسمگل شدہ ڈیزل قبضے میں لے لیا۔، اسمگل شدہ ڈیزل 55 ہزار لیٹر بتایا جا رہا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 55 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ٹرالر سے بلوچستان سے اسلام آباد بھجوایا گیا تھا۔
کسٹم نے اسلام آباد موٹر وے پر ایک مشتبہ ٹرالر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد ہو، کسٹم حکام نے ڈیزل قبضہ میں لے لیا ہے۔
کسٹم حکام نے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.
