Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جاں بحق

پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ کی وبا سے 9 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سموگ اور خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 275 کیس رپورٹ ہوئے۔

لاہورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 155 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1430 ہوچکی ہے۔

پنجاب بھرمیں مجموعی طور پر 8140 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جاں بحق ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہورکے اسپتالوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ چلڈرن اسپتال میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

اسی طرح  لاہور کے جناح اسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام اسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version