Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ژوب میں پاک افغان سرحد کےقریب سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 7 دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آرکےمطابق ژوب میں پاک افغان سرحد کےقریب سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گرد واصل جہنم ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسزنے فرارہونے والے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ عام شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیاراوربارودی مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں پر پاکستانی اسٹرائیک میں جہنم واصل دہشتگردوں کی ہوشربا ابتدائی تفصیلات منظر عا م پر آ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version