بھارت میں مریضوں کا مفت علاج کرنے والے محسن گراہم اسٹینز کے بہیمانہ قتل کو 25 سال مکمل ہوگئے۔
22 جنوری 1999 کو اڑیسہ کے گاوٴں منوہر پور میں انتہا پسند ہندووٴں نے اپنے محسن کو زندہ جلا ڈالا تھا جب کہ گراہم سٹینز 1965 سے 1999 تک بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے۔
گراہم اسٹینز کے بہیمانہ قتل کو آج 25 سال مکمل ہوگئے ہیں، ان کو قتل کرنے والے گروہ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل سے تھا۔
بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم اسٹینز کو دو بیٹوں سمیت زندہ جلا ڈالا تھا جب کہ ان کے بیٹوں کی عمریں 10 اور چھ سال تھی۔
بھارتی حکومت کے خود کے بنائے کمیشن نے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے 2011 میں گراہم اسٹینز کے قاتلوں کو باعزت بری کردیا۔
یاد رہے کہ مودی کی اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں شدید اضافہ ہوا ہے، بھارت میں صرف سال 2023 میں عیسائیوں کے خلاف 400 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کرائم بیورو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق اوسطاً ہر 12 منٹ بعد ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے۔
اوپن ڈورز آرگنائزیشن کے مطابق عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت 2014 میں 28 ویں نمبر سے 2022 میں 10 ویں نمبر پر آچکا ہے۔
