Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے، نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکومت کے کیے گئے اقدامات اور امریکی حکومت کی جانب سے سندھ میں بنائے گئے 200 اسکول پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،بچوں میں غذائیت کے مسائل میں امریکی حکومت سندھ حکومت کی مدد کررہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ امریکی حکومت تعلیم،صحت اور سیلاب میں سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی ہے اور تعلیم کے معیار کی بہتری کے لیے سندھ حکومت اساتذہ کی تربیت پر توجہ دے رہی ہے۔

ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل،وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری انویسٹمنٹ راہمو بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version