Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 پشاور میٹرو آج بھی چلتی کم جلتی زیادہ ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ پشاورمیٹرو آج بھی چلتی کم ہے جلتی زیادہ ہے، پشاورمیٹرو کی قیمت میں شہبازشریف نے5 میٹرو بنالیں۔

مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزرپی ایم ایل این مریم نواز نے کہا کہ اپیل ہے اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکریں۔ مانسہرہ نے اپنا فیصلہ8فروری کےبجائے آج سنادیا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ اچھےاسپتال، اسکول، کالجزمانسہرہ اورکے پی کا حق بھی ہے، یہ صرف سیاسی مخالف نہیں ذاتیات پراترتے تھے ، انسان کے اعمال اسے بہت دورتک چھوڑ کرآتے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ پشاورمیٹرو کی قیمت میں شہبازشریف نے5 میٹرو بنالیں، پشاورمیٹرو آج بھی چلتی کم ہے جلتی زیادہ ہے، اپنی کارکردگی صفر ہے، اس لیے تنقید کرتے ہیں۔

چیف آرگنازئرمسلم لیگ ن نے کہا کہ کے پی کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی آئے تجربہ کرکے چلا جائے، کےپی جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے تجربہ گاہ نہیں، ایک ارب درخت لگانے تھے جو لگے ہوئے تھے وہ بھی لے گئے۔

مریم نوازنے کہا کہ عوام کی بھلائی کا پیسہ سارا ان کی جیبوں میں گیا، 10سال میں کوئی 5اسپتال اورسٹرکیں دکھادیں جوآپ نےبنائی ہوں، مانسہرہ کیلئےکیپٹن(ر) صفدر نے دن رات خدمت کی، کیپٹن صفدرنے مانسہرہ کی ترقی کیلئے بات کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version