Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہے پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور، بین المذاہب ہم آ ہنگی اور مشرق وسطیٰ حافظ مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، حکومت کی طرف سے جو اقدامات کیے گئے پوری دنیا نے سراہا، ثابت ہو گیا پوری پاکستانی قوم ایک ہے۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ایران نے بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے کیے گئے آپریشن میں کوئی ایرانی نشانہ نہیں بنا، ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دونوں ممالک کا بڑا قریبی تعلق ہے، ایران میں بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔

حافظ طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری قومی عسکری قیادت نے ایران کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا،دنیا پر ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان ایک قوم ہے،دنیا کے سامنے آچکا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع خود کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو دفاع کیا اس کا نشانہ کوئی ایران کا شہری نہیں بنا،ایران میں بی ایل اے اور بی اہل ایف کا کیمپ تھا وہ وہاں کیا کر رہے تھے،پوری قوم اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہوگئی، پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو موسم کی صورتحال ہے،پاکستان میں بارشوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم پاکستان کی اپیل پر پورے ملک میں جمعہ کے دن نماز استسقا ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں